فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ذہین طاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔
اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل’’خدا کی بستی‘‘، ’’عروسہ‘‘ ، ’’دستک‘‘،’’ماسی اور ملکہ‘‘،’’شمع‘‘،’’دل دیا دہلیز‘‘ اور’’کہانیاں‘‘ سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ کچھ ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔
2013
میں ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔