Jul 09, 2019 02:35 pm
views : 265
Location : Different Places
Karachi- Milk Prices Hike
کراچی،ملک ہول سیلرز نے صوبائی حکومت کو دودھ کے نرخوں میں اضافی کے لئے دو روز کا الٹی میٹم
روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی مہنگائی اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے مگر حکام بالا کو اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی خود ساختہ قیمتوں کو کم کرانے میں سنجیدو نہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی تبدیلی نہیں چاہئے جس کی وجہ سے چیزیں غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائیں۔
ملک ہول سیلرز ایسو سی ایشن نے صوبائی حکومت کو دودھ کے نرخوں میں اضافے کے لئے 2 روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک کی اشیاء کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے،ہم چار ماہ سے خوار ہورہے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ کمشنر و متعلقہ انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمتوں کا تعین کریں۔
شہریوں کا کہنا ہے کی حکومت کو عوام کاخیال کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرنا چاہئے۔
اس حوالے سے ایک دودھ فروش بلال نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کو مہنگائی کی وجہ سے ہول سیلرز کی طرف سے قیمتیں بڑھائیں گئی ہیں۔
ایک خریدار خالد کا کہنا تھا کہ دودھ مہنگا بیچنا دوکانداروں کی مجبوری ہے کیونکہ ہر اشیاء پر پیسے بڑھ گئے ہیں پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
ایک اور خریدار وہاب الدین حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نسبت تبدیلی کے دور حکومت میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، تاجروں کے پاس کاروبار ختم ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کا خیال کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرنا چاہئے۔
واضح رہے ملک کے دیگر شہروں میں ملک ہول سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔