Jul 09, 2019 05:29 pm
views : 252
Location : Different Places
Islamabad- VOXPOP About PM Upcoming USA Visit
اسلام آباد،عوام نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کو خوش آئند قرار دے دیا
وزیراعظم عمران خان 22 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں اور مصروفیت سے متعلق شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے پا گیا ہے، ان کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا۔ وزیراعظم اکیس جولائی کو امریکا پہنچیں گے جبکہ بائیس جولائی کو ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات پینتالیس منٹ کی ہوگی۔ عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ہوگی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے شہریوں کو کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے ملاقات کے ملکی حالات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایک شہری رشید احمد چغتائی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے ،وہ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد کی بات کریں گے،اگر عمران خان امداد کی نہین تجارت کی بات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔
ایک اور شہری نعمان کا کہنا تھاعمران خان کے آنے کے بعد سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،جن میں ایران اور سعودی عرب قابل ذکر ہیں اور دورہ امریکہ سے جو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سرد تھے اب ان میں پیش رفت ہوگی،امریکہ کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ضرورت بھی ہے۔
احسن مقبول رانا کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ دورہ عوام کیلئے بہتر ثابت ہو۔