Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 09, 2019 05:44 pm views : 260

Location : Lower dir

Lower dir- Those who selected Imran are also worried about his acts Bilawal
  • Urdu

لوئر دیر،عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں۔
لوئردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے،جس نےعوام کو اپنا مانا ہو، کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جب کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے آج ان کی  سیاست انتقام کی سیاست ہے اور آج ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے جو ہمارے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگ پہلے ہی سال اس حکومت کے جانے کی دعا کررہے ہیں، آج ہر طبقہ پریشان ہے، یہاں تک کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں ملک کس نالائق کے حوالے کردیا اور آج ان کی نالائقی کو چھپانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، اس عوام دشمن بجٹ میں، بجلی و گیس، دالیں، ڈالر، پیٹرول، دودھ اور دوائیں مہنگی کردی گئیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کوخوشحال کرنےکی بات کرتے تھے آج عوام کومعاشی بحران میں ڈال دیا ہے، یہ کہتے تھے لوگ مجھ ایماندار کو اس قدر ٹیکس دیں گے اور جب وزیراعظم بنوں گا، سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے، عمران خان میڈیا کی آزادی کی بات کرتے تھے آج میڈیا کا گلا گھونٹ رہے ہیں، کہتے تھے خودکشی کرلوں گا لیکن آج معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سن لو، میری پارٹی یا خاندان کو جیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی 18ویں ترمیم اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا ہوسکتا ہے، میں ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کا مشن جاری رکھوں گا، عوام میری ہمت اورسرمایہ ہیں ہم سب مل کر قائد اور بھٹو کا پاکستان بنائیں گے، اس ظالم نئے پاکستان سے جان چھڑانی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved