اسلام آباد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئے اس موقع پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کا ایک غیر معمولی اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہو رہا ہوں،اس اجلاس کی دعوت مجھے برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کے 54 ممبران ممالک ہیں اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے اور پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کے اس اجلاس میں شرکت سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کا متوقع ہے۔
اس اجلاس میں 2018 میں طے کئے گئے اہداف پر،پیش رفت کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے مفصل رپورٹ بھی پیش کرونگا۔