Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 09, 2019 10:36 pm views : 246

Location : Gaddafi Stadium

Islamabad- Critize our Play not personal life,Imam ul haq
  • Urdu

لاہور، کھیل پر تنقید کریں لیکن نجی زندگی کو زیر بحث نہ لایا جائے,امام الحق

امام الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے کھیل پر بے شک جتنی مرضی تنقید کریں لیکن خدارا ہماری پرسنل لائف کو زیر بحث نہ لایا جائے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ پہلا ورلڈکپ تھا زیادہ تر کھلاڑی پہلی بار کھیل رہے تھے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، ہم ورلڈکپ سے کافی پہلے انگلینڈ گئے تاکہ سپورٹ مل سکے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارم نہ کر سکے۔
امام الحق نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، کوشش ہے کہ ذہنی طور پر خود کو مضبوط کروں، عوام معصوم ہیں، میڈیا نے ہی سفارشی کہا تاہم  میرا اللہ پر اور محنت پر یقین ہے، ہمارے کھیل پر بے شک جتنی مرضی تنقید کریں لیکن خدارا ہماری پرسنل لائف کو زیر بحث نہ لایا جائے۔
قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے جانے نہ جانے سے ہماری پرفارمنس کا کوئی تعلق نہیں، چیف سلیکٹر کو پی سی بی نے بنایا، ہمارا کام کھیلنا ہے، چیف سلیکٹر نے ہمیشہ بیک اپ کیا ہے، پہلے پانچ میچوں میں پرفارمنس نہ دینے کی وجہ چیف سلیکٹر نہیں ہوسکتے، سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوا اس کا بھی نقصان ہوا۔
بابراعظم نے کہا کہ پہلا ورلڈکپ تھا کافی کچھ سیکھنے کو ملا، پی سی بی کا فیصلہ ہے کہ وہ کپتان کسے بناتا ہے، میرا کام محنت کرنا ہے جو میں کرتا ہوں، پہلے میچ میں اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے جب کہ  کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے کہ ٹیم کمبینیشن کیا ہونا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے میچ ہاریں تو ہمیشہ ہر چیز نیگیٹو ہی جاتی ہے، بھارت سے ہارنے کے بعد ہی ٹیم کی گروپ بندی کی باتیں ہوئیں اور جب جیتنا شروع ہوئے تو یہ گروپ بندی کی باتیں بھی ختم ہوگئیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved