Jul 10, 2019 01:00 am
views : 250
Location : Domestic place
PM Imran khan arrives in Karachi on one-day visit
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر ہاؤس میں سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، سندھ کے ترقیاتی پیکج کا جائزہ بھی لیں گے۔
وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واؤڈا ب، مشیران عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِاعظم عمران خان سے ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفود ملاقاتیں کرینگے، ٹیکسٹائل، لیدر، ہوزری، ٹاول مینو فیکچرنگ، ایگرو، فوڈ، فیشریز، فارما، کنسٹرکشن، سیمینٹ، سٹیل سیکٹرز کے وفود ملاقاتیں کریں گے، وزیرِاعظم عمران خان سندھ کے پارٹی رہنماؤں اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔