Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 10, 2019 06:01 pm views : 228

Location : Different Places

Karachi- News anchor killed by a Freind
  • Urdu

کراچی،کاروباری جھگڑا ،نیوز اینکر قتل

ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو قتل کردیا گیاتھا جس سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں ملزم عاطف زمان کو اسلحہ کے ساتھ جبکہ کئی لوگوں کو عمارت سے باہر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مرید عباس کاروباری جھگڑے کا نشانہ بنے ہیں، ملزم عاطف زمان نے انہیں دفتر بلا کر اُن پر گولیاں برسا دیں، ملزم نے بعد میں اپنے فلیٹ پر پہنچ کر خود کو بھی گولی مارلی۔
جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ مبینہ قاتل عاطف زمان، مرید عباس کا بزنس پارٹنر تھا۔ ان کے شوہر نے عاطف زمان کے کاروبار میں 50لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ وہ ملزم سےکئی مرتبہ اپنے پیسے واپس کرنے کا کہہ چکے تھے۔
زارا عباس نے مزید کہا کہ مرید عباس نے 8بجے کے بعداُنہیں فون کرکے بتایا تھا کہ عاطف زمان نےاُن کو پیسے دینے کے لیے بلایا ہے۔ ملزم نے مرید عباس کو پیسے دینے کے بہانے بلایا اور اُن پر گولیوں کی برسات کردی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جو کہ سینے، کمر اور ہاتھ پر لگیں جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرید عباس کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔
ایس ایس پی ساوتھ انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق واقعے کے کچھ ہی دیر بعد عاطف زمان نامی شخص نے نشاط کمرشل میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کو گولی مارلی۔
نیوز اینکر کے قتل پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved