Jul 10, 2019 06:09 pm
views : 245
Location : Governor House
Karachi- PM Meeting with Business Cummunity
کراچی،وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کے ہمراہ تاجر برادری سے ملاقات
کراچی میں وزیر اعظم عمران خان سے ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی اور آٹو موٹیو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں۔ میری پوری معاشی ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی۔ ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کریں۔
ایف پی سی سی آئی کے وفد میں اس ایم منیر، دارو خان آچکزئی، مرزا اختیار بیگ، غضنفر بلور، زبیر طفیل، طارق حلیم، خالد طواب اور سید مظہر علی ناصر شامل تھے جبکہ کے سی سی آئی وفد میں سراج قاسم تیلی، جنید اسماعیل مکدہ، خرم شہزاد، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، ہارون آگر، شمیم احمد فرپو، علی جی جی شامل تھے۔
آٹو موٹیو سیکٹر کے وفد میں ٹویوٹا انڈس موٹرز، پاک سوزوکی موٹرز، ہینو پاک موٹرز، اسوزو موٹرز، ماسٹر موٹرز، ائٹلس ہونڈا موٹرز اور فاء موٹرز کے نمائندے شریک تھے۔
ملاقات میں وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگائی پر کنٹرول، اسمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر بحری اُمور علی زیدی، وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود تھے۔