Jul 10, 2019 06:36 pm
views : 231
Location : Different Areas
Karachi- Moonsoon Season,Drains full of debris
کراچی، مون سون بارشوں کی پیشن گوئی، نالوں کی صفائی کا کام تاحال نامکمل
شہرقائد میں آنے والے دنوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث بڑے برساتی نالے تاحال صاف نہ کئے جاسکے، نالوں کے اطراف میں جگہ جگہ تعمیراتی ملبے اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔چونکہ شہر قائد کی نکاسی وآب کا نظام درہم برہم ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس موقع پر ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اتنی گرمی کے بعد بھی بارش نہ ہو کیونکہ صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی پریشانی ہوجاتی ہے،گھروں میں پانی داخل ہوجاتا ہے، پچھلے سال بھی بارشوں سے لوگوں کا کافی نقصان ہواتھاجس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
ایک اور شہری حسن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد نالوں کا گندا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے جس کی وعدوں کے باوجود کوئی بھرپائی نہیں ہوتی۔