آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام تصویری نمائش
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی بہ تعاون خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام عشرہ کرامت (یکم تا گیارہ ذیقعد)حضرت امام رضا ؓ، حضرت احمد بن موسی کاظم ؓاور بی بی سیدہ فاطمہ معصومہ ؓ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایرانی قونصلیٹ کی3 روزہ تصویری نمائش ’’شمس الشموس ‘‘ آرٹس کونسل میں جاری ہے جس میں خطاطی اور مینیچر کی نمائش،ایرانی آرٹسٹ کے فن پارے اور پاکستانی آرٹسٹ استاد حامد ناصر اور محترمہ ادیبہ خان اپنے فن پارو ں کے ہمراہ اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں جبکہ یہ نمائش3 دن تک جاری رہے گی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مصورہ ادیبہ خان کا کہنا تھا اسلامی کیلیگرافی کا شوق مجھے اپنے استاد حامد ناصر سے ہوا،اس سے ذیادہ سکون ملتا ہے۔
طاہر عبدل خان کا کہنا تھاکسی بھی ملک کی ثقافت کو سمجھنے اور اسے آگے پہنچانے کیلئے اس قسم کی تقریبات ہونی چاہئیں۔
شہزاد لانگا کا کہنا تھا کہ ایران حکام نے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے یہ تقریب منعقد کی جو خوش آئند ہے۔
سلیم جلبانی کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے ہمیں ایرانی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔