Jul 11, 2019 11:00 am
views : 257
Location : Domestic place
Trains collision apparently occurred due to negligence: Sheikh Rashid
حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ، شیخ رشید نے تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، میڈیا پر چلنے والے حادثے کے مناظر دلخراش ہیں جس سے دل افسردہ ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 8 سے 9 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
شیخ رشید کے مطابق جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ریلوے حکام کو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ رشید نے حادثے میں جاں بحق ہر مسافر کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔