Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 11, 2019 06:29 pm views : 284

Islamabad- Pakistan Wants Pesceful Solution of Iran Nuclear Matter
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان چاہتا ہے ایران کے جوہری مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے، پاکستان نے کرتار پوررہداری پر 80فیصد کام مکمل کرلیا، بھارت نے کتنا کیامعلوم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید ایک کشمیری شہید ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا یواین انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہیں، رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ثبوت ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے، وزیراعظم کے امریکی دورے سے متعلق تفصیل دی جاچکی ہے اور وزیراعظم امریکا میں رکنے کا بیان خود بھی دے چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری پر 14جولائی کو مذاکرات ہوں گے، پاکستان نے 80 فیصد کام مکمل کرلیا، بھارت نے کتنا کیا نہیں معلوم، کرتارپور راہداری معاہدے کی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا دوحہ مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اپنامثبت کردار ادا کرتا رہیگا، کلبھوشن یادیو کیس میں 17جولائی کو فیصلہ آئے گا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کھیلوں کوسیاست کیلئیاستعمال نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے کھیلوں کو سیاست کیلئے استعمال پر احتجاج کیا ہے، پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیاگیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان چاہتا ہے ایران کے جوہری مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved