Jul 11, 2019 12:00 am
views : 261
Location : Domestic Place
Sukkur- Chairman ppp Bilawal Bhutto Zardari addresses Benazir Income Support Program
سکھر، بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب
بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا لیکن پیپلز پارٹی نے کئی پروگرام شروع کئے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کے لئے انقلابی منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ اسی ہزار خواتین کو بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں، دس لاکھ گھرانوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ پچاس ہزار خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ دی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کرنے دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے نئے بجٹ میں گھوٹکی کی عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے فنڈز رکھے ہیں،سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا غربت مٹاؤ پروگرام پورے سندھ میں پھیل رہا ہے اور پھیلتا رہے گا۔
پاکستان کی غریب ترین عوام کی خدمت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مشن رہا ہے اورشہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ان پاکستانیوں کو زمین دلائی تھی جو کبھی زمین کے مالک نہیں تھے، انہوں نے مزدوروں کو انڈسٹریز کا مالک بنایا اور نوجوانوں کو روزگار دلایا۔