Jul 11, 2019 12:00 am
views : 268
Location : Domestic Place
London- Govt Is Promoting Trade,Tourism and Investment,FM
لندن،حکومت تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ میں کچھ لوگ پشتونوں میں مخصوص سوچ اجاگر کررہے ہیں لیکن اگر ہم متحد ہوجائیں تو انتشار کی خواہش مند قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں متحدہ پشتون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پشتون شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیر خارجہ کو روایتی پشتون پگڑی پہنائی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے رہی ہے اورپاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو مراعات دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس پر پاکستان کاربند ہے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے پندرہ لاکھ صرف برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی آپ کا جمہوری حق ہے، جس کا ہم احترام کرتے ہیں، یہ پندرہ لاکھ ایک آواز بن جائیں تو انتشار کا بیج بونے کی خواہش مند قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔