Jul 12, 2019 11:00 am
views : 392
Location : Domestic place
Shahbaz Sharif felicitates Bizenjo on nomination for Senate chairmanship
'حاصل بزنجو آئین کی بالادستی اور وفاق کی مضبوط علامت بن کر ابھریں گے'
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رہبر کمیٹی کی طرف سے میر حاصل خان بزنجو کو چئیرمن سینٹ کے عہدے کے لئے نامزدگی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میر حاصل خان بزنجو کی نامزدگی سے ایک نئی تاریخ قم ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کی جمہوری خدمات کے سب معترف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو بطور چیئرمین آئین و قانون کی بالادستی اور وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے۔