Jul 12, 2019 05:11 pm
views : 284
Location : Domestic Place
Islamabad- Kartarpur corridor meeting will be held in Pakistan on 14th july
کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت میں مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے
کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت میں مذاکرات 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوں گے۔
بھارتی وفد مذاکرات میں شرکت کیلیے واہگہ بارڈر پہنچے گا، ڈی جی سارک اور ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔
کرتار پور راہداری کے بارے میں ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ بھارت میں ہوا تھا، دفتر خارجہ کی ٹیم نے بھارت میں ہوئے ان مذاکرات میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ کرتار پور راہداری کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا دور اب پاکستان میں ہو رہا ہے۔