Jul 12, 2019 05:44 pm
views : 277
Location : Domestic place
Karachi- International Conference On Human Dignity and Human Rights
کراچی،انسانی حقوق اور انسانی وقار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد
کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیگل رائیٹس فورم کی جانب سے اٹلی کے سفارت خانے کے اشتراک سے انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔شرکاء رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر سیمینار کرکے انسانی حقوق کی معلومات فراہم کریں۔لوگوں کے انسانی حقوق کے بارے میں آگاہ کریں۔
اس تقریب میں ہوم سیکریٹری سندھ محترم عبدا لقبیرقاضی، آئی جی پی سندھ محترم کلیم امام،یونیورسٹی آف پاویا اٹلی کے پروفیسر ڈاکٹر سلوا الاری،وومین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی مس عالیہ شاہد نے تقاریر کی اورانسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر سیمینار میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر ماہر انسانی حقوق فوزیہ طارق نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنی روزانہ کی زندگی میں انسانی وقار کا شامل رکھنا چا ہئے کسی کے وقار کو پامال نہیں کرنا چاہئے، انہوں آرٹیکل نمبر 14 A کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ کسی انسان کے وقار کو ٹھیس پہنچانا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
ورکشاپ میں شریک چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ کا سابقہ آئی جی پی سندھ نیاز احمد صدیقی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ہمیں مسائل کا پتہ نہیں چلتا تھا مگر آج آزاد صحافت کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔
سابقہ آئی جی پی سندھ نیاز احمد صدیقی نے انسانی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم حقوق اللہ میں تاخیر کر سکتے ہیں مگر حقوق العباد میں تاخیر نہ کرنے کا حکم قرآن اور احادیث میں بھی دیا گیا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پرآئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں سندھ پولیس اپنا بھرپور کردارادا کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے جس کے لئے پولیس نے اپنی جانوں کا بھی نذرانہ پیش کیا ہے۔