Jul 13, 2019 01:32 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Islamabad - Pakistani mafia using bribes, blackmail like Sicilian mafia to pressurize judiciary PM Imran
اسلام آباد،سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے کہا سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی جانے والی دولت کا تحفظ چاہتے ہیں جس پر پاکستانی مافیا رشوت، دھمکیاں اور بلیک میلنگ کر رہا ہے۔
وزیر اعظم کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اسی مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ اور اس دوران اداروں کو بھی بدنام کراتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔
عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نوازکا اپنے مزید ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھاکہ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی عمران خان اس میں شامل اور قصوروار ہیں، ان کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، وہ سلیکٹڈ تو تھے ہی، اب ان کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، وہ اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپیں۔