Jul 13, 2019 02:01 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Islamabad - Al-Azizia verdict: IHC to hear Nawaz's plea on Sep 18
اسلام آباد،نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کی وجہ سے اٹھارہ ستمبر کو مقرر کردی، جبکہ دوسری جانب نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب اپیل کی بھی سماعت 18 ستمبر کو ہی ہوگی،دونوں اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔
نواز شریف نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ مرکزی اپیلوں کے فیصلے تک سزا معطل کر کے رہاکیا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسی بینچ نے نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر دائر درخواستوں کو دو بار مسترد کیا تھا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا گیا تھا۔