Jul 15, 2019 11:00 am
views : 266
Location : Domestic place
Park Lane case: NAB seeks extension in Zardari's physical remand
منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری کی آج احتساب عدالت پھر پیشی
سابق صدر آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر حراست آصف علی زرداری کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جس پر انھیں جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم جج کو ہٹائے جانے پر ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کریں گے، نیب عدالت سے سابق صدر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گا۔
قبل ازیں احتساب عدالت نے سابق صدر کے دس، پھر گیارہ اور تیسری بار تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔