'ن لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں'
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔ جرم کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین میں کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایرا افسر کے اعتراف کے بعد شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم اور کرپشن سے بھی توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکری کی زنجیر میں جکرے ن لیگی ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے کالے دھن کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہو جائیں گے۔