Jul 15, 2019 02:00 am
views : 265
Location : Domestic place
Pakistan to witness partial Moon eclipse on July 16-17 night
سال کا دوسرا چاند گرہن منگل 16 جولائی کو ہوگا
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز منگل کی رات شروع ہوگا، جو بدھ کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔ چاند کو گرہن لگنے کا عمل منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔
چاند گرہن بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا ،افریقہ اور جنوبی امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن واضح ہوگا۔ واضح رہے کہ سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہو اتھا جو پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔