Jul 15, 2019 02:00 am
views : 253
Location : Domestic place
After the removal of judge Arshad Malik, Islamabad High Court demanded a new judge
جج ارشد ملک کو ہٹانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا جج مانگ لیا
وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کیلئے نیا جج مقرر کیا جائے، خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو متنازع ویڈیو جاری ہونے کے معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ویڈیو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے جاری کی تھی جس سے متعلق ان کا دعوی تھا کہ نوازشریف کیخلاف العزیزیہ کیس میں سنائی جانے والی سزا دباو یا بلیک میلنگ کا نتیجہ تھی۔
سابق جج ارشد ملک نے بعد ازاں صفائی دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں کئی معاملات کھولنے کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خلاف کیس میں سزا نہ دینے کے عوض مالا مال کرنے کی پیشکش کی اور سزا سنانے پر شریف خاندان کے نمائندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہیں۔