Jul 15, 2019 06:32 pm
views : 264
Location : Different Places
Lahore- Positive Development in Talks Between Pakistan,India Over Kartarpur Corridor
لاہور،کرتار پور راہداری منصوبہ: پاکستان اور بھارت کا معاہدے کے 80 نکات پر اتفاق
کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک معاہدے کے 80 فیصد نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔
تیرہ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کی جب کہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ ایس سی ایل داس نے کی۔دونوں ممالک کے وفود نے کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ کیا۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں تکنیکی معاملات پر بات چیت ہوئی، معاہدے کے نکات پر 80 فیصد اتفاق ہو گیا ہے تاہم بات چیت کی تفصیلات فی الحال نہیں بتائی جا سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ راہداری کا مقصد ہی امن کا راستہ ہے اور کرتاپور راہداری منصوبے پر وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام جاری ہے۔
قبل ازیں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان خطے میں امن چاہتے ہیں اور بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ پر راہداری کھولنا چاہتے ہیں۔ کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا دوسرا دور اہم ہے، راہداری منصوبے پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، امید ہے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔