Jul 16, 2019 11:47 am
views : 261
Location : Jinnah Internation Airport
Karachi- Pakistan lifts ban on airspace after 5 months
کراچی: پاکستان نے پانچ ماہ بعد فضائی حدود کی بندش ختم کر دی
پاکستان نے تمام پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جانب سے جاری کئے گئے نیانوٹم جاری کردیا گیا ہے جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرسکتی ہیں۔ اوور فلائی کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ فروری کے آخر میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ کچھ روز بعد جزوی طور پر فضائی حدود کو کھولا گیا اور چند ہفتے بعد مخصوص روٹس پر فضائی حدود پر طیاروں کی آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بھارت کو 60 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔