Jul 16, 2019 12:00 pm
views : 262
Location : Domestic place
Rana Sanaullah to be presented in court today
منشیات سمگلنگ کیس: رانا ثنا کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا
منشیات سمگلنگ کیس میں جیل انتظامیہ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔ پابندی کے باوجود لیگی کارکنوں نے عدالت جانے کی کوشش کی جس پر پولیس سے دھکم پیل ہوئی
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا اے این ایف نےعدالتی حکم کے باوجود آج مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا، کیا وجہ تھی اے این ایف نے گزشتہ سماعت پر ریمانڈ نہی مانگا، شق میں درج ہے کہ اگر چالان 14 روز میں پیش نہیں کیا جاتا تو مزید 3 دن میں عبوری چالان جمع کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ بیمار آدمی ہیں انہیں کوئی بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا آپ پہلے فائل پیش کریں پھر کیس سنوں گا۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے رانا ثناء اللہ کیس کی فائل طلب کرلی۔