Jul 16, 2019 01:00 am
views : 251
Location : Domestic place
NAB's decision to stop the transfer of Shahbaz Sharif's property
نیب کا شہباز شریف کی جائیداد کی منتقلی روکنے کا فیصلہ
نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جائیدادوں کی منتقلی روکنے کیلیے اداروں کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘شائع ہونے پرخبرکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے شہبازشریف کے وکلا لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے وکلاآج لندن میں باضابطہ مشاورتی اجلاس منعقدکریں گے جس میں برطانوی اخبارڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبرکیخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائرکرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔
نامورقانون دان سلمان بٹ وکلاء کی ٹیم کی قیادت کریں گے، وکلا برطانوی قانون کیمطابق متعلقہ عدالت میں ہتک عزت اور ساکھ کونقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ کی دستاویزات تیارکریں گے۔
واضح رہے کہ شہبازشریف پر خاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کا الزام ہے اور نیب اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہا ہے۔