Jul 16, 2019 02:26 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- Firdous Ashiq Awan accept Shahid Khaqan Abbasi’s Challenge
اسلام آباد، چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا۔ لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے۔ چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا۔پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے۔ چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔
معاون خصوصی کا اپنے توئٹ میں مزید کہنا تھا کہ مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، شہباز شریف نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے۔
واضح رہے گزشتہ روز معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرلے، شہبازشریف کا خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔