کوئٹہ، کوئلے کی کان میں پھنسے 5 مزدور جاں بحق، ایک کو زندہ نکال لیا گیا
کوئٹہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنسے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچالیا گیا، تاہم مزید کان کنوں کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔
پی ایم ڈی سی ڈگاری کوئلہ میں زہریلی گیس جمع ہونے کا معاملہ تیسرے روز بھی حل نہ ہوسکا،دوروز قبل ڈگاری کوئلہ کان میں زہریلی گیس گھر جانے سے 10کانکن ملبے تلے دب گئے تھے،تیسرے روز کوئلہ کان کے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چارکان کنوں کی لاشیں نکال دی جبکہ ایک کان کن کوتشویشناک حالت میں زندہ حالت میں نکال لیا گیاجسے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کان میں پیش آنے والے حادثے پر مزدورں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس حادثے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا، مزدوروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور مائنز کے تمام افراد رات کو ریسکیو آپریشن روک کر چلے گئے اگرکل بھی ہمیں چھوڑا جاتاتو اپنے ساتھیوں کو زندہ نکال لیتے۔