Jul 16, 2019 06:03 pm
views : 268
Location : Karachi Press Club
Karachi- Ahmad Raza Kasuri Announce his Own political party APML J
کراچی،احمد رضا قصوری نے اپنی نئی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ جناح پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا
احمد رضا قصوری نے آل پاکستان مسلم لیگ جناح پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا،آل پاکستان مسلم لیگ جناح کے چئیرمین احمد رضا خان قصوری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ جناح کا قیام اس وقت کی سیاسی صورتحال کی اہم ضرورت ہے،پاکستان جب سے وجود میں آیا ہے سیاستدانوں نے یکسر بھلادیا ہے،سیاسی طور پر مضبوط معاشی طور پر غیرمقروضی اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر پاکستان ہماری اوالین ترجیح ہے،ہمیں پاکستانی عوام کی طاقت ہمت اور صبر پر پورا بھروسہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ جناح کا نعرہ مضبوط غیر مقروض ناقابل تسخیر پاکستان ہوگا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آجکل اپنے دفاع میں مصروف ہیں،اگر وہ ملک کو لوٹ کر اس پیسے کو ملک میں ہی لگاتے تو انکا جرم کم ہوتا۔
عمران سیف خان گوری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو وہاں سے لیکر چلنا ہے جہاں قائد اعظم نے چھوڑا تھا۔
ارشد ابور کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالت بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں اسوقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قائد اعظم کے وژن کو لے کر چلے۔