Jul 16, 2019 06:17 pm
views : 279
Location : Abdul Sattar Edhi Chowk
Quetta- Teachers Protest
کوئٹہ، محکمۂ تعلیم کے ملازمین اور اساتذہ کا اپ گریڈیشن کے لئے احتجاج
کو ئٹہ میں اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ملازمین نے مراعات،اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے عبد الستار ایدھی چوک پر دھرنا دے دیا۔
بلو چستان ایجو کیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہ ہونے سمیت دیگر سہو لیات اور مراعات کے خلاف محکمۂ تعلیم کے ملازمین اور اساتذہ نے ریلی نکالی اور عبد الستار ایدھی چوک پر دھرنادے دیا۔احتجاج میں خواتین اورمرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دھرنے کے شرکاء نے بلو چستان ایجو کیشنل ایمپلائز کمیٹی سے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیاہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاجی دھرنا جاری رکھا جا ئے گا۔
اساتذہ کے احتجاج سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے،جناح روڈ،پرنس روڈ،لیاقت بازار،سریاب روڈ جوائنٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی رک گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پردھرنے میں شریک گورنمنٹ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدرنے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اس وقت غیر ملکی دوروں پر ہیں اور اساتذہ سڑکوں پر ہیں، ان ہی اساتذہ نے ان کو پڑھایا ہیاور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔