Jul 16, 2019 06:34 pm
views : 292
Location : National Assembly
Islamabad- We have Evidence against Rana Sanaullah vo
اسلام آباد، رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے قانون شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنائاللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کی اینٹی نارکوٹس فورس ایک پیشہ ورانہ فورس ہے جو انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، دنیا بھر میں پاکستان میں اے این ایف کی سزا کی شرح 98 فیصد ہے، یہ لوگ کسی کوپھنسانے کا کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ’رانا ثنائاللہ کی گاڑی کی تین ہفتے تک مانیٹرنگ کی گئی، جب انہیں روکا گیا تو ان سے پوچھا یہ آپ کا سامان ہے جس پر رانا ثناء نے اپنے سامان کی تصدیق کی، ان کا سامان بھی ان سے پوچھ کر کھولا گیا‘۔
خواجہ آصف کومخاطب کرتے ہو ئے وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ’قانون سے کوئی بالاتر نہیں، خواجہ آصف کو رب کی قسم ہے وہ رانا ثناء سے ان کی اولاد کی قسم لے کر پوچھیں یہ سامان کس کا ہے، اُن کی آنکھیں بتادیں گی، اگر کسی کے ذہن میں ہے کہ یہ ہم نے کیا، تو اللہ ہمیں سزا دیگا‘۔