Jul 16, 2019 10:45 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Karachi- APML (J) Meeting with Karachi Editors Club
کراچی، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،احمد رضا قصوری
سینیئر سیاستدان اور آل پاکستان مسلم لیگ جناح کے چیئرمین احمد رضا خان قصوری کا کہنا ہےکہ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،سیاستدانوں نے سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے ایک مخلص قیادت اس وقت قوم کی اہم ضرورت ہے۔
کراچی ایڈیٹرز کلب کے ہمراہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کے آل پاکستان مسلم لیگ جناح کے سربراہ احمد رضا خان قصوری کا کہنا تھا اب وقت آگیا ہے کہ سب ملکر پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں جہاں تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد آزادانہ ماحول میں زندگی بسر کر سکیں۔
انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے افکار اور خطبہ حجتہ الوداع کو آئین کا حصہ بنانا چاہیے جن کی روشنی میں تمام افراد بہتر زندگی گزار سکیں،قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں تمام مذہبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی بلا خوف و خطر کرسکیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا عوامی مفاد ستؤے سے کوئی تعلق نہیں ملک میں صدارتی نظام نافذ ہونا چاہیے۔
نشست میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر،منظر نقوی مختار عاقل،کرنل (ر) مختار بٹ،فضا شکیل،ڈاکٹر سکندر ،سید ابن حسن اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔