Jul 17, 2019 02:12 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- JUD Chief Hafiz Saeed Arrested by CTD
لاہور، سی ٹی ڈی پنجاب کی کاروائی،کالعدم تنظیم جماعت الدعو ۃ کے سربراہ خافظ سعید گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ امیر حافظ سعید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں اور وہ اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔
حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کئے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کوبھی کالعدقرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی تحویل میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے۔ ان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔