Jul 17, 2019 04:12 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad-Main suspects who made Arshad Malik's video arrested
اسلام آباد، جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا،، ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون سے گرفتار کیا گیا اور اس کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم میاں طارق محمود کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھاجبکہ ایف آئی اے نے طارق محمود سمیت ویڈیو اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سخت سیکورٹی میں سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کے لیے عدالت سے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم میاں طارق محمود کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیااور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو 19 جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں۔
واضح رہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔