Jul 17, 2019 05:18 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- Polio cases witnessing rise day by day
کراچی، پاکستان میں پولیو کیسزکی تعداد45 ہوگئی
ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی، سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپوٹ کے مطابق ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چار مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیز کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو حکام کا کہنا ہے کہ بنوں ڈویژن میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سترہ ہوگئی اور لکی مروت کے علاوہ لاہور اور جہلم سے بھی ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔کے پی میں سب سے زیادہ 35 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 3ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی اتنی محنت اور پیسہ خرچ کرنے کے بعد بھی اتنی بڑی تعداد میں پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں۔
پولیو مہم میں درپیش مشکلات کے حوالے سے فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایسے والدین کے خلاف قانون سازی ہونی چاہئے جووالدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پینے سے روکتے ہیں ایسے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان سے بچے لے کرایسے افراد کو دے دینے چاہئیں جو بے اولاد ہوتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں حال ہی میں پیشں آنیوالے واقعے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ بچے کو پولیو کے مرض میں مبتلا کرنے میں پورا کردار اس کے والد کا ہے، مغربی ملکوں میں اس قسم کے کیسز میں والدین سے بچے لے کر بے اولاد لوگوں کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں جو ان کی اچھی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔