Jul 17, 2019 06:05 pm
views : 254
Location : State bank of Pakistan
Karachi- Governor State Bank Press Conference
کراچی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سودمیں میں ایک فیصد کااضافہ
اسٹیٹ بینک نے اگلے ماہ کیلئے رواں سال کی پہلی زرعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے پریس کانفرنس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ افراط زر میں اضافے کی پیش نظر کیا گیاہے۔ انہوں نے رواں سال کیلئے افراط زرکی شرح11سے12فیصدتک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زرکی پیشن گوئی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، آئندہ مال سال میں توقع ہے کہ مہنگائی میں کمی آئیگی۔ایک فیصد اضافے کے ساتھ سود کی نئی سرکاری شرح 13.25 فیصد ہوگئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی تشکیل دینے سے پہلے ہم اپنے جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں اور مارکیٹ کا بھی سروے کرتے ہیں کہ ہم سے وابستہ لوگ کیا توقعات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کے لیے سود کی شرح میں اضافے کافیصلہ کیا تھا۔ مرکزی بینک کی شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بنیادی شرح سود 12.25 فی صد ہو گئی تھی۔