Jul 18, 2019 02:00 am
views : 270
Location : Domestic place
Lahore: PM Imran meets Punjab CM, discusses development projects
وزیر اعظم کا دورہ لاہور، عمران خان سے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقاتیں
وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی، وزیر اعلی نے انہیں صوبائی حکومت کی کارکردگی، اہم منصوبوں اور مجموعی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزریراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کریں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کرتار پور راہداری، مذہبی سیاحت کے فروغ، 31 اگست کا بین الاقوامی سکھ کنونشن بارے بریف کیا۔ پنجاب مین پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ گردوارہ دربار صاحب اور کرتار پور کی اراضی میں توسیع کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔