Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2019 05:20 pm views : 252

Location : Press club

Karachi- Rights activists demand arrest of Nimrita's killers
  • Urdu

div class="field-data" style="display: block;">
کراچی،ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اورینگ ورکرز کمیٹی کاڈاکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف احتجاج

ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اورینگ ورکرز کمیٹی کی جانب سے  لاڑکانہ یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ داکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے  نعارے بازی بھی کی گئی۔
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اورینگ ورکرز کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں مزدور رہنماؤں نےمطالبہ کیا کہ لاڑکانہ یونیورسٹی میں میڈیکل فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی سے ہاسٹل میں غیر طبعی موت کی رپورٹ کی روشنی میں قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے جانبدارانہ کردار پر اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے وی سی کو برطرف کیا جائے۔
دوسری جانب آصفہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ہفتے کو کیس کی سماعت کے دوران پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
نمرتا ہلاکت کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو نے کی۔ دوران سماعت نمرتا کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر امرتا، وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاءالرحمان اور رجسٹرار ڈاکٹر شاہدہ مگسی عدالت میں پیش ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران سماعت عدالت نے پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرنے پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش کی۔ انہیں مبہم اور آئینی دائرہ کار سے باہر رپورٹ جاری کرنے پر باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
دوران سماعت سیشن جج نے ڈاکٹر امرتا سے استفسار کیا کہ پروویژنل پوسٹ مارٹم اور حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح فرق کیوں ہے؟ آپ سے پولیس نے موت کی وجہ پوچھی تھی، آپ نے رپورٹ میں گلہ دبانے اور جنسی عمل کی تصدیق کن اختیارات کی بنیاد پر کی؟ عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا ڈاکٹر امرتا تسلی بخش جواب نہ دے سکیں اور کہا کہ وہ پورسٹ مارٹم نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
سسی ہدایت اللہ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   تعلیمی ادارے قوم کی بیٹیوں کے قتل عام کیلئےنہیں ہیں جبکہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نمرتا کے قاتلوں کو فوری گرفتار  کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مبشر علی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات تو ہوتےہیں تاہم اس جانب توجہ نہیں دی جاتی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved