Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 09, 2019 06:19 pm views : 272

Location : MQM Bahadurabad Office

Karachi- City's population issue has been rigged in the statistics
  • Urdu

کراچی، کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی ہے،خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، پاکستان میں ٹیکس دینے والوں میں سے 83 فیصد دکاندار کراچی کے ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی میں پشتون، پنجابی اور بلوچ زیادہ ہیں لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے امتیازی سلوک ہوتا رہا، کوٹا سسٹم کی تقسیم صرف صوبہ سندھ کے لئے ہے۔ کچھ ایسی ناانصافیاں ہیں جو جرائم کی حیثیت رکھتی ہیں، مردم شماری سمیت کئی مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں سسک رہے ہیں، جہاں آبادی نہیں وہاں مردم شماری میں ووٹرز بتائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 70 سال سے لوگ روزگار کی غرض سے کراچی آرہے ہیں لیکن حیران کن طور پر کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی، گزشتہ مردم شماری میں تو حد ہی کردی گئی۔ جہاں آبادی نہیں وہاں ووٹرز زیادہ بتائے گئے ہیں، جب آبادی نہیں تو کیا گھوسٹ ووٹرز آئیں گے،نادرا کا ریکارڈ موجود ہے جو چاہے دیکھ لے، نادرا اور مردم شماری کے ریکارڈ میں زمین آسمان کا فرق ہے، ضلع وسطی میں آبادی کم ہے لیکن شناختی کارڈ زیادہ جاری کردیئے گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت کم دکھایا گیا،ایم کیوایم ارکان قومی اسمبلی نے مردم شماری کےآڈٹ کیلئے آواز اٹھائی لیکن آج تک تھرڈ پارٹی آڈٹ نہیں کرایا گیا، پاکستان کو کماکر دینے والے شہر کی آبادی کو صحیح طورپر گننے کو کوئی تیار نہیں۔
رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، کراچی کومردم شماری کیلئے14 ہزار 994 بلاک میں تقسیم کیا گیا، 1866بلاکس میں آبادی کم اور ووٹرز کی تعداد زیادہ بتائی گئی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved