Jan 15, 2020 09:33 pm
views : 272
Location : Domestic place
Multan- Imran Khan has committed political suicide, He should resign now,Says javed hashmi
ملتان،عمران خان سیاسی خودکشی کرچکے ہیں انہیں اب استعفیٰ دے دینا چاہیئے،جاوید ہاشمی
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان استعفیٰ دے دیں تو ان کی تھوڑی عزت بچ جائے گی، وہ اسمبلیاں توڑے بغیر گھر چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے ۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ سنگین غداری کیس کی نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ کو دی جانی چاہیے تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر کیس نواز شریف نے کیا اورسزا بھی انہیں کو مل رہی ہے۔