Jan 15, 2020 11:29 pm
views : 267
Location : Different Places
Muzaffarabad- PM Imran Khan meets AJK snow-hit victims at Muzaffarabad’s Hospital
مظفرآباد،وزیرِ اعظم کا برف باری سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ، نقصانات اور ریسکیو ریلیف آپریشن پر بریفنگ
وزیرِ اعظم عمران خان کو برف باری سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔سی ایم ایچ مظفرآباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے برفانی تودے کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
ادھر آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے، متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔تودہ گرنے سے 22 دکانیں اور 91 مکان مکمل تباہ ہو گئے، 107 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ ریاستِ آزاد کشمیر کی حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز سے امدادی سامان متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا ہے۔گلگت بلتستان میں شدید برفباری، 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان فضائی سروس بھی کئی روز سے معطل ہے۔