Jan 16, 2020 05:38 pm
views : 278
Location : Different Places
Muzaffarabad- Death toll from Neelum Valley avalanche rises to 78
وادیٔ نیلم، 22 گھنٹے بعد برفانی تودے تلے سے زندہ نکالی گئی بچی بھی دم توڑ گئی
برف باری اور تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں 56 افراد زخمی ہوئے ہیں ہیں جبکہ صرف وادیٔ نیلم میں 2 سو سے زائد مکانات اور 22 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے گاؤں بگولی میں برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن آج پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ وادیٔ لیپہ میں برف باری سے متاثرہ شاہراہ کی بحالی کے لیے محکمۂ تعمیراتِ عامہ نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔بھاری مشینری نے 15 روز سے بند لیپہ شاہراہ سے برف ہٹانا شروع کر دیا ہے، راستوں کی بندش سے یہاں ایک لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو علاقے میں کئی کئی فٹ برف کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
ادھر بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی کی شدت برقرار ہے۔