بریڈ فورڈ، برطانوی شہزادی بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں
تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان میں جاری کشیدگی کم ہونے کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ کے سیرسپاٹے، شاہی جوڑا لوگوں سے ملنے بریڈ فورڈ پہنچ گیا۔ عوام شہزادہ اور شہزادی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تا ب نظر آئے، شاہی جوڑے نے پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ بھی کیا اور چٹ پٹے کھانوں سے اپنے دورہ پاکستان کی یاد تازہ کی۔ اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔
ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔
ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے خوشگوار موڈ میں وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں جبکہ پاکستانی کچن کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔