Jan 16, 2020 06:13 pm
views : 287
Location : Domestic place
Islamabad- China keen to import edibles from Pakistan: Chinese Ambassador
اسلام آباد، چین نے پاکستان سے تعلقات پرہرقسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاوٴ جنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی میڈیا سنکیانگ کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ میں مظاہروں کے حوالے سے بھی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، چین ترقی کر رہا ہے اور یہ ترقی پرامن طریقے سے ہے، چین کی ترقی کی سالانہ شرح میں گزشتہ سال اضافہ ہوا ہے، فی کس آمدنی دس ہزار ڈالرز سالانہ سے بڑھ گئی ہے آپ کو سنکیانگ کے دورے پر مدعو کروں گا، خود صورتحال کا جائزہ لیں اور حقائق دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی صورت سست روی کا شکار نہیں، گوادر میں تکنیکی تعلیم، اسپتال، نیا ہوائی اڈا، پاور پلانٹ اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوئے، سی پیک کے مزید 7 منصوبے مکمل، 10 تکمیل کے قریب ہیں، جب کہ ریلوے مین لائن ون منصوبہ جلد شروع ہو گا، منصوبے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر شدید تشویش ہے، بھارتی غیرقانونی اقدامات اور طرزعمل خطے کی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر یکطرفہ غیرقانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور مسئلہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بین الاقوامی برادری کو مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔