کوئٹہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کی اغوا کیس میں گرفتاری کا حکم
کوئٹہ کی سیشن کورٹ میں بچی کے اغوا سے
متعلق سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج 9کی
عدالت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت
مسترد کرتے ہوئے بچی کے اغواء میں معاونت پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
درخواست
گزار کا کہنا ہے کہ 2013 میں ان کی بیٹی سحرش کا قتل ہوا تھا جس کے بعد وہ
اپنی 10 سالہ پوتی ماریہ علی کی کفالت کر رہی تھیں۔ 7 دسمبر 2019 کو وہ
ماریہ علی کو اس کے والد توکل علی بگٹی سے ملانے عدالت لائی تھیں جہاں سے
اسے توکل علی نے اغوا کرلیا اور سرفراز بگٹی کے گھر چھپادیا۔
سرفراز
بگٹی نے ماریہ کے اغوا میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ توکل
علی ان کا دوست ہے اور اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔