Jan 17, 2020 05:17 pm
views : 277
Location : Domestic place
Islamabad- PM Imran bans Faisal Vawda from TV talk shows following boot gimmick
اسلام آباد، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سے ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔