Jan 17, 2020 05:53 pm
views : 259
Location : Different Places
Islamabad- Three ministers among 318 lawmakers suspended for not declaring assets
اسلام آباد، وفاقی وزرا سمیت 318 اراکین اسمبلی و سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی گئی
معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی۔
جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیرنورالحق قادری، صداقت عباسی، عامر کیانی، ثناءاللہ مستی خیل، فرخ حبیب ،راجا ریاض، طارق بشیر چیمہ ،عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان، عبدالقادر پٹیل، برجیس طاہر اور راجا پرویزاشرف شامل ہیں۔