Jan 17, 2020 06:05 pm
views : 245
Location : Different Places
Islamabad- A Saudi-Iran military conflict would be 'disastrous' for Pakistan, says PM Imran
اسلام آباد، ایران، سعودی عرب جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ہو گی، وزیراعظم عمران
وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وہ پہلا لیڈر تھا، جس نے دنیا کو اس بارے میں خبردار کیا تھا کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔ بھارت پر ایک ایسی خاص انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ غالب آ چکی ہے، جو ہندوتوا کہلاتی ہے۔ یہ آر ایس ایس کی نظریاتی سوچ ہے۔ جرمن نازیوں سے متاثر ہو کر اور اس کے بانی نسلی برتری پر یقین رکھتے تھے۔بھارت کے لیے المیہ ہے اور اس کے ہمسایوں کے لیے بھی کہ پر آر ایس ایس نے قبضہ کر لیا ہے، وہی آر ایس ایس جس نے عظیم مہاتما گاندھی کو قتل کرایا تھا۔ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ایک ایسا ملک ہے، جسے انتہا پسند چلا رہے ہیں۔ کشمیر گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل محاصرے کی حالت میں ہے۔
کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیا چاہتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی ریفرنڈم یا استصواب رائے کے لیے تیار ہے۔ فیصلہ کشمیریوں کو خود کرنا چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزادی۔ افسوس ہے لیکن ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آپ ہی سوچیے کہ ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں کو میڈیا کتنی توجہ دے رہا ہے۔ کشمیر کا المیہ تو اس سے بہت ہی بڑا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بڑی منڈی ہے اور 80 ملین کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ بھارت میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے ساتھ بھی، اس پر بین الاقوامی برادری کے رویے میں قدرے سرد مہری پائی جاتی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق جرمنی بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جرمنی یورپ کا مضبوط ترین ملک ہے اور یورپی یونین کا بہت بڑا رکن ملک بھی ہے۔